حدیث نمبر: 14133
عَنْ أَبِي رَافِعٍ قَالَ : صُنِعَ لِرَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - شَاةً مَصْلِيَّةً فَأُتِيَ بِهَا فَقَالَ : " يَا أَبَا رَافِعٍ نَاوِلْنِي الذِّرَاعَ " فَنَاوَلْتُهُ . ثُمَّ قَالَ : " يَا أَبَا رَافِعٍ نَاوِلْنِي الذِّرَاعَ " فَنَاوَلْتُهُ . ثُمَّ قَالَ : " يَا أَبَا رَافِعٍ نَاوِلْنِي الذِّرَاعَ " . فَقُلْتُ : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، هَلْ لِلشَّاةِ إِلَّا ذِرَاعَانِ ؟ فَقَالَ : " لَوْ سَكَتَّ لَنَاوَلْتَنِي مِنْهَا ذِرَاعًا مَا دَعَوْتُ بِهِ " . قَالَ : وَكَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يُعْجِبُهُ الذِّرَاعُ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا ابورافع رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے بھنی ہوئی بکری کا گوشت تیار کیا گیا ، وہ آپ کے پاس لایا گیا ، تو آپ نے فرمایا : اے ابورافع ! مجھے ایک دستی پکڑاؤ ، میں نے آپ کو پکڑا دی ، پھر آپ نے فرمایا : اے ابورافع ! مجھے ایک دستی پکڑاؤ ، میں نے آپ کو پکڑا دی ، پھر آپ نے فرمایا : ابورافع مجھے ایک دستی پکڑاؤ ، میں نے عرض کی : یا رسول اللہ ! بکری میں دو ہی دستیاں ہوتی ہیں ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : اگر تم خاموش رہتے ، تو تم اس میں سے اس وقت تک مجھے دستی پکڑاتے رہتے ، جب تک میں اسے منگواتا رہتا ۔ راوی کہتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو دستی کا گوشت پسند تھا ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب علامات النبوة / حدیث: 14133
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ حسن۔
تخریج حدیث «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (964 و 965) أخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (8/6)»