مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب علامات النبوة— نبوت کی علامات کے بارے میں روایات
بَابُ مُعْجِزَتِهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي الطَّعَامِ وَبَرَكَتِهِ فِيهِ . باب: کھانے کے بارے میں ، نبی اکرم ﷺ کا معجزہ ، اور اس میں آپ کی برکت کا بیان
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ : جَاءَ أَعْرَابِيٌّ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لِيَسْأَلَهُ عَنْ شَيْءٍ ، فَدَخَلَ يَطْلُبُ لَهُ فَأَصَابَ لُقْمَةً فِي بَعْضِ حُجَرِهِ فَأَخْرَجَهَا فَفَتَّهَا أَجْزَاءً ، ثُمَّ وَضَعَ يَدَهُ عَلَيْهَا ثُمَّ قَالَ : " كُلْ يَا أَعْرَابِيُّ " . فَأَكَلَ الْأَعْرَابِيُّ وَفَضَلَتْ مِنْهُ فَضْلَةٌ ، فَجَعَلَ الْأَعْرَابِيُّ يَرْفَعُ رَأْسَهُ وَيَنْظُرُ إِلَيْهِ وَيَقُولُ : إِنَّكَ لَرَجُلٌ صَالِحٌ . فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " أَسْلِمْ " . فَجَعَلَ يَأْبَى الْإِسْلَامَ وَيَقُولُ : إِنَّكَ لَرَجُلٌ صَالِحٌ . رَوَاهُ الْبَزَّارُ ، وَفِيهِ السَّرِيُّ بْنُ عَاصِمٍ وَهُوَ كَذَّابٌ . ¤سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : ایک دیہاتی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا ، تاکہ آپ سے کسی چیز کے بارے میں دریافت کرے ( یا آپ سے کوئی مانگے ) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اس کے لئے کوئی چیز لینے کے لئے گھر آئے ، تو آپ کو اپنے ایک حجرے میں ایک لقمہ ملا ، آپ نے اسے لیا ، آپ نے اسے اجزاء میں تقسیم کیا ، پھر آپ نے اپنا دست مبارک اس پر رکھا اور پھر فرمایا : اے دیہاتی تم کھاؤ ، تو اس دیہاتی نے کھا لیا اور پھر بھی اس میں سے کھانا بچ گیا ، وہ دیہاتی سر اٹھا کر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف دیکھتا تھا ، اور یہ کہتا تھا : آپ ایک نیک آدمی ہیں ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : تم اسلام قبول کر لو ، لیکن اس نے اسلام قبول کرنے سے انکار کر دیا ، اور یہی کہتا رہا : کہ آپ ایک نیک آدمی ہیں ۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی سری بن عاصم ہے ، اور وہ کذاب ہے ۔