مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب علامات النبوة— نبوت کی علامات کے بارے میں روایات
بَابُ مُعْجِزَتِهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي الطَّعَامِ وَبَرَكَتِهِ فِيهِ . باب: کھانے کے بارے میں ، نبی اکرم ﷺ کا معجزہ ، اور اس میں آپ کی برکت کا بیان
وَعَنْ مَسْعُودِ بْنِ خَالِدٍ قَالَ : بَعَثْتُ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - شَاةً ثُمَّ ذَهَبْتُ فِي حَاجَةٍ ، فَرَدَّ إِلَيْهِمْ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - شَطْرَهَا . فَرَجَعْتُ إِلَى أُمِّ خُنَاسٍ زَوْجَتِهِ فَإِذَا عِنْدَهَا لَحْمٌ فَقُلْتُ : يَا أُمَّ خُنَاسٍ مَا هَذَا اللَّحْمُ ؟ قَالَتْ : رَدَّهُ إِلَيْنَا خَلِيلُكَ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مِنَ الشَّاةِ الَّتِي بَعَثْتَ بِهَا إِلَيْهِ . قَالَ : مَا لَكِ لَا تُطْعِمِيهِ عِيَالَكَ ؟ قَالَتْ : هَذَا سُؤْرُهُمْ وَكُلُّهُمْ قَدْ أَطْعَمْتُ ، وَكَانُوا يَذْبَحُونَ الشَّاتَيْنِ وَالثَّلَاثَةَ وَلَا تُجْزِئُ عَنْهُمْ . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُمْ . ¤سیدنا مسعود بن خالد رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف ایک بکری بھجوائی ، پھر کسی کام کے سلسلے میں چلا گیا ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کا نصف حصہ ان لوگوں کو واپس بھجوا دیا ، جب میں اُم خناس کے پاس واپس آیا ، راوی کہتے ہیں ، یعنی اپنی اہلیہ کے پاس واپس آیا ، تو ان کے پاس گوشت موجود تھا ، میں نے کہا: اے ام خناس ! یہ گوشت کہاں سے آیا ہے ، اس نے کہا: یہ آپ کے خلیل صلی اللہ علیہ وسلم نے اس بکری میں سے ہمیں بھیجا ہے ، جو آپ نے ان کی طرف بھجوائی تھی ، تو سیدنا مسعود بن خالد نے کہا: پھر تم نے اس کو اپنے گھر والوں کو کیوں نہیں کھلایا ؟ تو اس خاتون نے کہا: یہ ان لوگوں کا بچایا ہوا ہے ، ان سب لوگوں کو میں کھانا کھلا چکی ہوں ( راوی کہتے ہیں ) حالانکہ وہ اتنے افراد تھے کہ اگر ان کے لئے دو یا تین بکریاں بھی ذبح کی جاتیں ، تو وہ ان کے لئے کفایت نہیں کرتی تھیں ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ، اور اس کی سند میں ایسے راوی ہیں ، جن سے میں واقف نہیں ہوں ۔