مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب علامات النبوة— نبوت کی علامات کے بارے میں روایات
بَابُ مُعْجِزَتِهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي الطَّعَامِ وَبَرَكَتِهِ فِيهِ . باب: کھانے کے بارے میں ، نبی اکرم ﷺ کا معجزہ ، اور اس میں آپ کی برکت کا بیان
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ : قَالَ لِي رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " اجْمَعْ لِي أَصْحَابَكَ " . فَجَعَلْتُ أَتْبَعُهُمْ فِي الْمَسْجِدِ رَجُلًا رَجُلًا أُوقِظُهُمْ ، فَأَتَيْنَا بَابَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَدَخَلْنَا ، فَوُضِعَتْ بَيْنَ أَيْدِينَا صَحْفَةٌ صَنِيعُ قَدْرِ مُدَّيْ شَعِيرٍ ، فَقَالَ لَنَا : " كُلُوا بِسْمِ اللَّهِ " . وَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - حِينَ وُضِعَتِ الصَّحْفَةُ : " وَالَّذِي نَفْسُ مُحَمَّدٍ بِيَدِهِ مَا فِي آلِ مُحَمَّدٍ شَيْءٌ غَيْرَ مَا تَرَوْنَهُ " . فَأَكَلْنَا حَتَّى شَبِعْنَا وَفِيهَا مِنْهُ بَقِيَّةٌ ، وَكُنَّا مَا بَيْنَ السَّبْعِينَ إِلَى الثَّمَانِينَ . فَقُلْتُ لِأَبِي هُرَيْرَةَ : مِثْلُ أَيْشِ كَانَتْ حِينَ فَرَغْتُمْ مِنْهَا ؟ فَقَالَ : مِثْلُهَا حِينَ وُضِعَتْ إِلَّا أَنَّ فِيهَا أَثَرَ الْأَصَابِعِ . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ . ¤سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا : اپنے ساتھیوں کو میرے پاس اکٹھا کرو ، تو میں ان لوگوں کے پیچھے مسجد میں گیا ، اور ایک ایک فرد کو بیدار کرنے لگا ، پھر ہم لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے دروازے پر آئے ، پھر ہم اندر آئے ، ہمارے سامنے ایک پیالہ رکھا گیا ، جس میں تقریباً دو مد جو سے پکا ہوا کھانا ہو گا ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہم سے فرمایا : تم لوگ اللہ کا نام لے کر کھانا شروع کرو ، جب وہ برتن رکھا گیا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : اس ذات کی قسم ! جس کے دست قدرت میں محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) کی جان ہے ، محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) کے گھر والوں کے پاس ، اس کے علاوہ اور کچھ نہیں تھا ، جو تم دیکھ رہے ہو ۔ راوی کہتے ہیں : ہم نے کھانا کھایا ، یہاں تک کہ ہم سیر ہو گئے اور پھر بھی کھانا بچ گیا ، حالانکہ ہم اس وقت ستر سے لے کر اسّی کے لگ بھگ افراد تھے ۔ راوی کہتے ہیں : میں نے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے دریافت کیا : جب آپ کھانا کر فارغ ہوئے تو اس کا کیا عالم تھا ؟ انہوں نے فرمایا : وہ اتنا ہی تھا ، جتنا اس وقت تھا جب اسے رکھا گیا تھا ، البتہ یہ ہے اس میں انگلیوں کے نشان نظر آ رہے تھے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ، اور اس کے رجال ثقہ ہیں ۔