مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب علامات النبوة— نبوت کی علامات کے بارے میں روایات
بَابُ مُعْجِزَتِهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي الطَّعَامِ وَبَرَكَتِهِ فِيهِ . باب: کھانے کے بارے میں ، نبی اکرم ﷺ کا معجزہ ، اور اس میں آپ کی برکت کا بیان
وَعَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ : صَنَعَتْ أُمِّي طَعَامًا وَقَالَتِ : اذْهَبْ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَادْعُهُ . فَجِئْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَسَارَرْتُهُ فَقُلْتُ : إِنَّ أُمِّي قَدْ صَنَعَتْ شَيْئًا . فَقَالَ لِأَصْحَابِهِ : " قُومُوا " . فَقَامَ مَعَهُ خَمْسُونَ رَجُلًا ، فَجَلَسَ عَلَى الْبَابِ ، فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " أَدْخِلْ عَشَرَةً عَشَرَةً " . فَأَكَلُوا حَتَّى شَبِعُوا وَفَضَلَ نَحْوُ مَا كَانَ . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَرِجَالُهُ وُثِّقُوا . ¤سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : میری والدہ نے کھانا تیار کیا ، انہوں نے مجھ سے کہا: تم اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی بارگاہ میں جاؤ اور انہیں بلا لاؤ ، میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا ، میں نے آپ کے ساتھ سرگوشی میں بات جیت کی ، میں عرض کی : میری والدہ نے کچھ تیار کیا ہے ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے اصحاب سے فرمایا : تم لوگ اٹھو ، تو آپ کے ساتھ پچاس افراد اٹھ کھڑے ہوئے ، وہ دروازے پر بیٹھ گئے ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : دس دس افراد کو اندر آنے کے لئے کہو ، وہ لوگ کھانا کھاتے رہے اور سیر ہوتے رہے ، پھر بھی کھانا اتنا بچ گیا ، جتنا پہلے تھا ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ، اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے ۔