مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب علامات النبوة— نبوت کی علامات کے بارے میں روایات
بَابُ مُعْجِزَتِهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي الطَّعَامِ وَبَرَكَتِهِ فِيهِ . باب: کھانے کے بارے میں ، نبی اکرم ﷺ کا معجزہ ، اور اس میں آپ کی برکت کا بیان
وَعَنْ وَاثِلَةَ بْنِ الْأَسْقَعِ قَالَ : كُنْتُ فِي أَهْلِ الصُّفَّةِ فَدَعَانِي رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَوْمًا بِقُرْصٍ فَكَسَرَهُ فِي الصُّفَّةِ ، وَصَنَعَ فِيهَا مَاءً سُخْنًا ، ثُمَّ صَنَعَ فِيهَا وَدَكًا ثُمَّ سَفْسَفَهَا ، ثُمَّ لَبَّقَهَا ثُمَّ صَنَعَهَا ثُمَّ قَالَ : " اذْهَبْ فَائْتِنِي بِعَشَرَةٍ أَنْتَ عَاشِرُهُمْ " . فَجِئْتُ بِهِمْ فَقَالَ : " كُلُوا وَكُلُوا مِنْ أَسْفَلِهَا وَلَا تَأْكُلُوا مِنْ أَعْلَاهَا ; فَإِنَّ الْبَرَكَةَ تَنْزِلُ فِي أَعْلَاهَا " . فَأَكَلُوا مِنْهَا حَتَّى شَبِعُوا . قُلْتُ : عِنْدَ ابْنِ مَاجَهْ طَرَفٌ مِنْ آخِرِهِ . رَوَاهُ أَحْمَدُ وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ . ¤سیدنا واثلہ بن اسقع رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : میں اہل صفہ میں شامل تھا ، ایک دن نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے روٹی منگوائی ، آپ نے اسے پیالے میں توڑا ، آپ نے اس میں گرم پانی ڈالا ، پھر آپ نے اس میں چربی تیار کی ، پھر آپ نے اسے کوٹنا شروع کیا ، اور پھر آپ نے اس کا ثرید تیار کر دیا ، اور اسے زمین سے بلند کر دیا ، پھر آپ نے فرمایا : تم جاؤ اور میرے پاس دس افراد کو لے کے آؤ ، تم ان میں سے دسویں فرد ہو ، میں ان کو لے کے آیا ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : تم لوگ کھاؤ اور تم اس کے نیچے والے حصے سے کھانا ، تم اس کے اوپر والے حصے سے نہ کھانا ، کیونکہ برکت اس کے اوپر والے حصے میں نازل ہو گی ، تو ان لوگوں نے اس میں سے کھا لیا ، یہاں تک کہ وہ لوگ سیر ہو گئے ۔ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں : امام ابن ماجہ نے اس کا آخری حصہ نقل کیا ہے ۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے ، اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے ۔