مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب علامات النبوة— نبوت کی علامات کے بارے میں روایات
بَابُ إِخْبَارِ الذِّئْبِ بِنُبُوَّتِهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ . باب: بھیڑیے کا نبی اکرم ﷺ کی نبوت کی اطلاع دینا
وَفِي رِوَايَةٍ : عَنْ أَبِي سَعِيدٍ أَيْضًا قَالَ : بَيْنَمَا رَجُلٌ مِنْ أَسْلَمَ فِي غُنَيْمَةٍ لَهُ يَهُشُّ عَلَيْهِ فِي بَيْدَاءِ ذِي الْحُلَيْفَةِ إِذْ عَدَا عَلَيْهِ الذِّئْبُ فَانْتَزَعَ شَاةً مِنْ غَنَمِهِ ، فَجَهْجَأَهُ الرَّجُلُ يَرْمِي بِالْحِجَارَةِ حَتَّى اسْتَنْقَذَ مِنْهُ شَاتَهُ . فَذَكَرَ نَحْوَهُ . رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالْبَزَّارُ بِنَحْوِهِ بِاخْتِصَارٍ وَرِجَالُ أَحَدِ إِسْنَادَيْ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے منقول ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں : ” ایک مرتبہ اسلم قبیلے سے تعلق رکھنے والا ایک شخص اپنی بکریوں میں موجود تھا ، وہ انہیں لے کر ذوالحلیفہ کے مقام میں جا رہا تھا ، اسی دوران ایک بھیڑیے نے اس پر حملہ کر دیا ، اس نے اس کی بکریوں میں سے ایک بکری کو حاصل کر لیا ، تو اس چرواہے نے اس بھیڑیے کو پتھر مارنے شروع کیے ، یہاں تک کہ اس سے بکری کو چھڑا لیا ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ اس کے بعد راوی نے حسب سابق روایت نقل کی ہے ۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے ، امام بزار نے اس کی مانند روایت اختصار کے ساتھ نقل کی ہے ، امام أحمد کی دو اسناد میں سے ایک کے رجال ” صحیح“ کے رجال ہیں ۔