مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الطهارة— طہارت کے بارے میں روایات
بَابٌ فِي التَّيَمُّمِ . باب: تیمم کا بیان
حدیث نمبر: 1408
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " الصَّعِيدُ وَضُوءُ الْمُسْلِمِ وَإِنْ لَمْ يَجِدِ الْمَاءَ عَشْرَ سِنِينَ ، فَإِذَا وَجَدَ الْمَاءَ فَلْيَتَّقِ اللَّهَ وَلْيُمِسَّهُ بَشَرَهُ ، فَإِنَّ ذَلِكَ خَيْرٌ " . ¤ رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَقَالَ : لَا نَعْلَمُهُ يُرْوَى عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ إِلَّا مِنْ هَذَا الْوَجْهِ . ¤ قُلْتُ : وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤محمد محی الدین
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے : ” مٹی مسلمان کے وضو کا ذریعہ ہے ، خواہ اُسے کئی سال تک پانی نہ ملے ، جب اُسے پانی مل جائے ، تو وہ اللہ تعالیٰ سے ڈرے اور اس کو اپنے جسم پر استعمال کر لے ، یہ زیادہ بہتر ہو گا “ ۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے ، وہ فرماتے ہیں : اس روایت کے بارے میں ہمارے علم کے مطابق ، یہ روایت سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کے حوالے سے ، صرف اسی سند کے ساتھ منقول ہے ۔ علامہ ہیثمی فرماتے ہیں میں یہ کہتا ہوں : اس کے رجال ” صحیح “ کے رجال ہیں ۔