مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب علامات النبوة— نبوت کی علامات کے بارے میں روایات
بَابٌ مِنْهُ فِي صِفَتِهِ وَطِيبِ رَائِحَتِهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ . باب: آپ ﷺ کے حلیہ اور آپ ﷺ کی خوشبو کی پاکیزگی کا بیان
وَعَنْ جَعْفَرِ بْنِ مَحْمُودِ بْنِ مَسْلَمَةَ أَنَّ جَدَّتَهُ عُمَيْرَةَ بِنْتِ مَسْعُودٍ أَخْبَرَتْهُ أَنَّهَا دَخَلَتْ عَلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - هِيَ وَأَخَوَاتُهَا يُبَايِعْنَهُ وَهُنَّ خَمْسٌ ، فَوَجَدْنَهُ يَأْكُلُ قَدِيدًا ، فَمَضَغَ لَهُنَّ قَدِيدَةً ، ثُمَّ نَاوَلَنِي الْقَدِيدَةَ فَمَضَغْتُهَا ، كُلُّ وَاحِدَةٍ قِطْعَةٌ ، فَلَقِينَ اللَّهَ وَمَا يُوجَدُ لِأَفْوَاهِهِنَّ خُلُوفٌ . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَفِيهِ إِسْحَاقُ بْنُ إِدْرِيسَ الْأَسْوَارِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤جعفر بن محمود بن مسلمہ بیان کرتے ہیں : اُن کی دادی سیدہ عمیرہ بنت مسعود رضی اللہ عنہا نے یہ بات بتائی ہے : ” وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئیں ، وہ تھیں اور اُن کے ساتھ ان کی بہنیں تھیں ، ان خواتین نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے دست اقدس پر اسلام قبول کیا ، وہ پانچ خواتین تھیں ، وہ کہتی ہیں : میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو پایا کہ آپ قدید کھا رہے تھے ( اس سے مراد خشک گوشت ہے ) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اُن خواتین کے لئے گوشت کا ایک ٹکڑا چبایا اور پھر وہ ٹکڑا مجھے دے دیا ، تو ان میں سے ہر ایک خاتون نے اس ٹکڑے کو چبایا ، تو وہ خواتین جب تک زندہ رہیں ، اُن کے منہ سے خوشبو آتی رہی ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی اسحاق بن ادریس اسواری ہے اور وہ ضعیف ہے ۔