حدیث نمبر: 14059
عَنْ يَحْيَى بْنِ الْجَزَّارِ قَالَ : دَخَلَ نَفَرٌ مِنْ أَصْحَابِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَلَى أُمِّ سَلَمَةَ فَقَالُوا : يَا أُمَّ الْمُؤْمِنِينَ حَدِّثِينَا عَنْ سِرِّ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ . قَالَتْ : كَانَ سِرُّهُ وَعَلَانِيَتُهُ سَوَاءً . ثُمَّ نَدِمَتْ قَالَتْ : أَفْشَيْتُ سِرَّ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ . قَالَتْ : فَلَمَّا دَخَلَ أَخْبَرْتُهُ فَقَالَ : " أَحْسَنْتِ " . رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ وَقَالَ : عَنْ يَحْيَى ، عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ ، وَرِجَالُهُمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤
محمد محی الدین

یحیی بن جزار بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے کچھ اصحاب سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا کی خدمت میں حاضر ہوئے ، انہوں نے دریافت کیا : اے ام المؤمنین ! آپ ہمیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پوشیدہ معاملات کے بارے میں بتائیے ، تو سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پوشیدہ اور اعلانیہ معاملے ایک جیسے ہوتے ہیں ، پھر وہ ندامت کا شکار ہو گئیں ، انہوں نے سوچا کہ میں نے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے پوشیدہ معاملے کو ظاہر کر دیا ہے ، وہ بیان کرتی ہیں : جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم گھر تشریف لائے ، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : تم نے ٹھیک کیا ۔
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے ، اور انہوں نے یہ کہا: ہے : یہ یحیی کے حوالے سے سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے منقول ہے ، ان دونوں روایات کے رجال ” صحیح “ کے رجال ہیں ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب علامات النبوة / حدیث: 14059
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ صحیح
تخریج حدیث «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (309/6)»