مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب علامات النبوة— نبوت کی علامات کے بارے میں روایات
بَابٌ فِيمَنْ دَعَا لَهُ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ . باب: اس شخص کا بیان ، جس کے لئے نبی اکرم ﷺ نے دعا کی ہو
وَعَنْ دَهْرٍ الْأَسْلَمِيِّ أَنَّهُ سَمِعَ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ فِي مَسِيرِهِ إِلَى خَيْبَرَ لِعَامِرِ بْنِ الْأَكْوَعِ . فَذَكَرَ الْحَدِيثَ إِلَى أَنْ قَالَ : فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " يَرْحَمُهُ اللَّهُ " . فَقَالَ عُمَرُ : وَجَبَتْ وَاللَّهِ يَا رَسُولَ اللَّهِ ، لَوْ أَمْتَعْتَنَا بِهِ ، فَقُتِلَ يَوْمَ خَيْبَرَ شَهِيدًا . وَقَدْ تَقَدَّمَ سَمَاعُهُ فِي غَزْوَةِ خَيْبَرَ . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ . ¤سیدنا دہر اسلمی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو خیبر کی طرف سفر کے دوران ، سیدنا عامر بن اکوع رضی اللہ عنہ سے یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ اس کے بعد راوی نے پوری حدیث ذکر کی ہے جس میں آگے چل کے یہ الفاظ ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : اللہ تعالیٰ اس پر رحم کرے ، تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے عرض کی : یا رسول اللہ ! اللہ کی قسم اس شخص کے لئے شہادت ) واجب ہو گئی ہے ، اگر آپ ہمیں اس سے نفع لینے دیتے ( یعنی اس کی زندگی کی دعا کرتے ) تو مناسب تھا ۔ راوی کہتے ہیں : تو وہ صاحب غزوہ خیبر کے موقع پر شہید ہو گئے تھے ۔ اس سے پہلے
یہ روایت غزوہ خیبر سے متعلق باب میں گزر چکی ہے ، جسے امام طبرانی نے نقل کیا ہے ، اور اس کے رجال ثقہ ہیں ۔