مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب علامات النبوة— نبوت کی علامات کے بارے میں روایات
بَابٌ فِيمَنْ دَعَا لَهُ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ . باب: اس شخص کا بیان ، جس کے لئے نبی اکرم ﷺ نے دعا کی ہو
حدیث نمبر: 14003
وَعَنْ أَنَسٍ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ ذَاتَ يَوْمٍ لِغُلَامٍ مِنَ الْأَنْصَارِ : " نَاوِلْنِي نَعْلِي " ، فَقَالَ الْغُلَامُ : يَا نَبِيَّ اللَّهِ ، بِأَبِي أَنْتَ وَأُمِّي اتْرُكْنِي حَتَّى أَجْعَلَهَا أَنَا فِي رِجْلِكَ ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " اللَّهُمَّ إِنَّ عَبْدَكَ هَذَا يَتَرَضَّاكَ فَارْضَ عَنْهُ " . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ ، وَفِيهِ الْحَسَنُ بْنُ أَبِي جَعْفَرٍ وَهُوَ مَتْرُوكٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : ایک دن نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انصار سے تعلق رکھنے والے ایک لڑکے سے کہا: میرا جوتا مجھے پکڑا دو ! اس لڑکے نے عرض کی : میرے ماں باپ آپ پر قربان ہوں ، آپ مجھے اجازت دیجئے کہ میں یہ آپ کے پاؤں میں پہنا دوں ، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : اے اللہ ! تیرا یہ بندہ تیری رضا کا طلب گار ہے ، تو اس سے راضی ہو جا !
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر میں نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی حسن بن ابوجعفر ہے ، اور وہ متروک ہے ۔