حدیث نمبر: 14005
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : " فُضِّلْتُ عَلَى الْأَنْبِيَاءِ بِسِتٍّ لَمْ يُعْطَهُنَّ أَحَدٌ كَانَ قَبْلِي : غُفِرَ لِي مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِي وَمَا تَأَخَّرَ ، وَأُحِلَّتْ لِي الْغَنَائِمُ وَلَمْ تَحِلَّ لِأَحَدٍ كَانَ قَبْلِي ، وَجُعِلَتْ أُمَّتِي خَيْرَ الْأُمَمِ ، وَجُعِلَتْ لِيَ الْأَرْضُ مَسْجِدًا وَطَهُورًا ، وَأُعْطِيتُ الْكَوْثَرَ ، وَنُصِرْتُ بِالرُّعْبِ ، وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ إِنَّ صَاحِبَكُمْ لَصَاحِبُ لِوَاءِ الْحَمْدِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ ، تَحْتَهُ آدَمُ فَمَنْ دُونَهُ " . رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَإِسْنَادُهُ جَيِّدٌ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ” مجھے دیگر انبیاء کرام پر چھ حوالے سے فضیلت عطا کی گئی ہے ، یہ چیزیں مجھ سے پہلے کسی کو نہیں دی گئیں ، میرے گزشتہ اور آئندہ ذنب کی مغفرت کر دی گئی ہے ، میرے لئے مال غنیمت کو حلال قرار دیا گیا ، جو مجھ سے پہلے کسی کے لئے حلال نہیں ہوا ، میری امت کو تمام امتوں سے بہتر بنایا گیا ، میرے لئے تمام روئے زمین کو نماز کی جگہ اور طہارت کے حصول کا ذریعہ بنایا گیا ، مجھے کوثر عطا کیا گیا ، رعب کے ذریعے میری مدد کی گئی ، اس ذات کی قسم ! جس کے دست قدرت میں میری جان ہے ، تمہارے آقا قیامت کے دن ” لواء الحمد “ والے فرد ہوں گے ، جس ( جھنڈے ) کے نیچے سیدنا آدم علیہ السلام اور ان کے علاوہ سب لوگ ہوں گے ۔ “
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے ، اور اس کی سند عمدہ ہے ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب علامات النبوة / حدیث: 14005
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ جید۔
تخریج حدیث «اخرجه البزار فى المسند (2442)»