مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب علامات النبوة— نبوت کی علامات کے بارے میں روایات
بَابُ مَا جَاءَ فِي دُعَائِهِ وَاشْتِرَاطِهِ فِيهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ . باب: نبی اکرم ﷺ کی دعا کے بارے میں اور آپ ﷺ کے اس دعا میں ایک شرط عائد کرنے کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 13995
وَعَنْ سَمُرَةَ بْنَ جُنْدُبٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ يَقُولُ لَنَا : " إِنِّي أَتَغَيَّظُ عَلَيْكُمْ وَأَعْذُرُكُمْ ، ثُمَّ أَدْعُو اللَّهَ بَيْنِي وَبَيْنَهُ : اللَّهُمَّ مَا لَعَنْتُهُمْ أَوْ سَبَبْتُهُمْ أَوْ تَغَيَّظْتُ عَلَيْهِمْ ، فَاجْعَلْهُ لَهُمْ بَرَكَةً وَرَحْمَةً وَمَغْفِرَةً وَصَلَاةً ، فَإِنَّهُمْ أَهْلِي وَأَنَا لَهُمْ نَاصِحٌ " ، رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُمْ . ¤محمد محی الدین
سیدنا سمرہ بن جندب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہم سے یہ فرماتے تھے : ” میں تم پر غصے ہوتا ہوں ، پھر میں تم لوگوں سے معذرت بھی کر لیتا ہوں ، پھر میں اللہ تعالیٰ سے اپنے اور اس کے درمیان معاملے کے حوالے سے دعا کرتا ہوں ، کہ اے اللہ ! جس پر میں نے لعنت کی ہو ، یا جس کو برا کہا: ہو ، یا جس پر غصے کا اظہار کیا ہو ، تو اُس چیز کو ان کے لئے برکت ، رحمت ، مغفرت اور فضل کا باعث بنا دے ، کیونکہ یہ لوگ میرے اہل ہیں اور میں ان کا خیرخواہ ہوں ۔ “
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ، اور اس کی سند میں ایسے راوی ہیں ، جن سے میں واقف نہیں ہوں ۔