حدیث نمبر: 13986
وَعَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ إِذَا أُتِيَ بِطَعَامٍ فَأَكَلَ مِنْهُ ، بَعَثَ بِفَضْلِهِ إِلَى أَبِي أَيُّوبَ ، وَكَانَ أَبُو أَيُّوبَ يَضَعُ أَصَابِعَهُ حَيْثُ يَرَى أَصَابِعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأُتِيَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِقَصْعَةٍ فَوَجَدَ فِيهَا رِيحَ ثَوْمٍ فَلَمْ يَذُقْهَا ، وَبَعَثَ بِهَا إِلَى أَبِي أَيُّوبَ ، فَنَظَرَ فَلَمْ يَرَ فِيهَا أَثَرَ أَصَابِعِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَلَمْ يَذُقْهَا ، فَأَتَاهُ فَقَالَ : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، لَمْ أَرَ فِيهَا أَثَرَ أَصَابِعِكَ ، قَالَ : " إِنِّي وَجَدْتُ مِنْهَا رِيحَ ثَوْمٍ " ، قَالَ : تَبْعَثُ إِلَيَّ مَا لَمْ تَأْكُلْ ؟ قَالَ : " إِنِّي يَأْتِينِي الْمَلَكُ " . رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس جب کھانا آتا تھا ، تو آپ کھا لیتے تھے اور جو بچ جاتا تھا ، وہ آپ سیدنا ابوایوب رضی اللہ عنہ کو بھجوا دیتے تھے ، سیدنا ابوایوب رضی اللہ عنہ اپنی انگلیاں وہاں رکھتے تھے ، جہاں انہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی انگلیوں کے نشان نظر آتے تھے ، ایک مرتبہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس پیالہ لایا گیا ، آپ نے اس میں لہسن کی بو محسوس کی ، تو اسے چکھا بھی نہیں ، اور وہ سیدنا ابوایوب رضی اللہ عنہ کو بھجوا دیا ، انہوں نے دیکھا کہ اس میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی انگلیوں کا نشان نظر نہیں آ رہا ، تو انہوں نے بھی اسے نہیں چکھا ، وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے ، انہوں نے عرض کی : یا رسول اللہ ! میں نے آپ کی انگلیوں کا نشان اس کھانے میں نہیں دیکھا ، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : مجھے اس میں سے لہسن کی بو محسوس ہوئی تھی ، تو سیدنا ابوایوب انصاری رضی اللہ عنہ نے عرض کی : وہ آپ نے مجھے بھجوا دیا ، جو آپ نے خود نہیں کھایا ؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : میرے پاس فرشتہ آتا ہے ۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے ، اور اس کے رجال ” صحیح “ کے رجال ہیں ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب علامات النبوة / حدیث: 13986
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ صحیح۔
تخریج حدیث «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (96/5)»