مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب علامات النبوة— نبوت کی علامات کے بارے میں روایات
بَابُ مَا جَاءَ فِي الْخَصَائِصِ . باب: ( نبی اکرم ﷺ کے ) خصائص کے بارے میں ، جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 13985
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ : كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِذَا أُتِيَ بِطَعَامٍ مِنْ غَيْرِ أَهْلِهِ سَأَلَ عَنْهُ ، فَإِنْ قِيلَ : هَدِيَّةٌ أَكَلَ ، وَإِنْ قِيلَ : صَدَقَةٌ قَالَ : " كُلُوا " . وَلَمْ يَأْكُلْ ، رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤محمد محی الدین
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس جب آپ کے گھر والوں کے علاوہ کہیں اور سے کھانا لایا جاتا تھا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس کے بارے میں دریافت کر لیتے ، اگر یہ بتایا جاتا کہ یہ تحفہ ہے ، تو آپ اسے کھا لیتے تھے اور اگر یہ کہا: جاتا : کہ یہ صدقہ ہے ، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے تھے : ( تم لوگ ) کھا لو ! اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم خود اسے نہیں کھاتے تھے ۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے ، اور اس کے رجال ” صحیح “ کے رجال ہیں ۔