مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب علامات النبوة— نبوت کی علامات کے بارے میں روایات
بَابٌ فِيمَا أُوتِيَ مِنَ الْعِلْمِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ . باب: نبی اکرم ﷺ کو جو علم عطا کیا گیا ، اس کا بیان
حدیث نمبر: 13969
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ - يَعْنِي ابْنَ مَسْعُودٍ - قَالَ : أُوتِيَ نَبِيُّكُمْ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مَفَاتِيحَ كُلِّ شَيْءٍ غَيْرَ الْخَمْسِ : ( إِنَّ اللَّهَ عِنْدَهُ عِلْمُ السَّاعَةِ وَيُنَزِّلُ الْغَيْثَ وَيَعْلَمُ مَا فِي الْأَرْحَامِ وَمَا تَدْرِي نَفْسٌ مَاذَا تَكْسِبُ غَدًا وَمَا تَدْرِي نَفْسٌ بِأَيِّ أَرْضٍ تَمُوتُ إِنَّ اللَّهَ عَلِيمٌ خَبِيرٌ ) . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ وَأَبُو يَعْلَى ، وَرِجَالُهُمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : ” تمہارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو ہر چیز کی کنجیاں عطا کی گئیں ، صرف پانچ چیزوں کا معاملہ مختلف ہے ( جن کا ذکر قرآن میں ان الفاظ میں ہے : ) ” بے شک اللہ تعالیٰ کے پاس قیامت کا علم ہے ، وہ بارش نازل کرتا ہے ، اور جو رحموں میں ہے اسے جانتا ہے ، اور کوئی جان یہ نہیں جانتی کہ وہ کل کیا کمائے گی ؟ اور کوئی یہ نہیں جانتی کہ وہ کون سی سرزمین پر مرے گی ؟ بے شک اللہ تعالیٰ علم رکھنے والا ، خبر رکھنے والا ہے ۔ “
یہ روایت امام أحمد اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے ، اور ان دونوں کے رجال ” صحیح “ کے رجال ہیں ۔