مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب علامات النبوة— نبوت کی علامات کے بارے میں روایات
بَابٌ مِنْهُ . باب: بلا عنوان
وَفِي رِوَايَةٍ : كُلَّمَا أَخْبَرَهُمْ بِشَيْءٍ فَصَدَّقُوهُ قَالَ : " اللَّهُمَّ اشْهَدْ " ، وَقَالَ فِيهَا : " أَنْشُدُكُمْ بِاللَّهِ الَّذِي أَنْزَلَ التَّوْرَاةَ عَلَى مُوسَى ، هَلْ تَعْلَمُونَ أَنَّ هَذَا النَّبِيَّ الْأُمِّيَّ تَنَامُ عَيْنَاهُ وَلَا يَنَامُ قَلْبُهُ ؟ " ، قَالُوا : اللَّهُمَّ نَعَمْ ، وَقَالَ أَيْضًا : " فَإِنَّ وَلِيِّي جِبْرِيلُ وَلَمْ يَبْعَثِ اللَّهُ نَبِيًّا قَطُّ إِلَّا وَهُوَ وَلِيُّهُ " ، قُلْتُ : رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ بِاخْتِصَارٍ ، رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ وَرِجَالُهُمَا ثِقَاتٌ . ¤ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں : ” جب بھی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم انہیں جس کسی چیز کے بارے میں بتاتے ، تو وہ لوگ آپ کی تصدیق کر دیتے ، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے تھے : اے اللہ ! تو گواہ ہو جا ۔ “ اور اس روایت میں یہ الفاظ ہیں : آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : میں تم لوگوں کو اُس اللہ کا واسطہ دے کر یہ دریافت کرتا ہوں ، جس نے سیدنا موسیٰ علیہ السلام پر تورات نازل کی تھی ، کیا تم لوگ یہ بات جانتے ہو ؟ کہ امی نبی ، اُن کی آنکھیں سو جاتی ہیں ، لیکن دل نہیں سوتا ہے ، انہوں نے کہا: اللہ جانتا ہے ، جی ہاں ! اور اس روایت میں یہ الفاظ بھی ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” میرا ساتھی جبرائیل ہے ، اللہ تعالیٰ نے جس بھی نبی کو مبعوث کیا ، اس کا متعلقہ فرشتہ جبرائیل ہی ہوتا تھا ۔ “ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں : یہ روایت امام ترمذی نے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے ۔
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے ، اور ان دونوں کے رجال ثقہ ہیں ۔