مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب علامات النبوة— نبوت کی علامات کے بارے میں روایات
بَابُ مَا كَانَ عِنْدَ أَهْلِ الْكِتَابِ مِنْ أَمْرِ نُبُوَّتِهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ . باب: اہل کتاب کے پاس نبی اکرم ﷺ کی نبوت کے حوالے سے کیا علم تھا ؟
وَعَنْ جُبَيْرِ بْنِ مُطْعِمٍ قَالَ : خَرَجْتُ تَاجِرًا إِلَى الشَّامِ فِي الْجَاهِلِيَّةِ ، فَلَمَّا كُنْتُ قَادِمًا الشَّامَ لَقِيَنِي رَجُلٌ مِنْ أَهْلِ الْكِتَابِ فَقَالَ : هَلْ عِنْدَكُمْ رَجُلٌ نَبِيءٌ ؟ قُلْتُ : نَعَمْ ، قَالَ : هَلْ تَعْرِفُ صُورَتَهُ إِذَا رَأَيْتَهَا ؟ قُلْتُ : نَعَمْ ، فَأَدْخَلَنِي بَيْتًا فِيهِ [ صُوَرٌ ، فَلَمْ أَرَ ] صُورَةَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَبَيْنَا أَنَا كَذَلِكَ إِذْ دَخَلَ رَجُلٌ مِنْهُمْ عَلَيْنَا ، فَقَالَ : فِيمَ أَنْتُمْ ؟ فَأَخْبَرْنَاهُ فَذَهَبَ بِنَا إِلَى مَنْزِلِهِ ، فَسَاعَةُ مَا دَخَلْتُ نَظَرْتُ إِلَى صُورَةِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَإِذَا رَجُلٌ آخِذٌ بِعَقِبِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قُلْتُ : مَنْ هَذَا الرَّجُلُ الْقَائِمُ عَلَى عَقِبِهِ ؟ قَالَ : إِنَّهُ لَمْ يَكُنْ نَبِيٌّ إِلَّا كَانَ بَعْدَهُ نَبِيٌّ ، إِلَّا هَذَا ، فَإِنَّهُ لَا نَبِيَّ بَعْدَهُ وَهَذَا الْخَلِيفَةُ بَعْدَهُ ، وَإِذَا صِفَةُ أَبِي بَكْرٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُمْ . ¤سیدنا جبیر بن مطعم رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : زمانہ جاہلیت میں ، میں تجارت کرنے کے لئے شام کی طرف گیا ، جب میں شام کے قریب پہنچا ، تو اہل کتاب سے تعلق رکھنے والا ایک شخص مجھ سے ملا اور بولا: کیا تمہارے ہاں کوئی نبی ہیں ؟ میں نے کہا: جی ہاں ! اس نے کہا: کیا تم ان کی تصویر کو پہچان لو گے جب اسے دیکھو گے ؟ میں نے کہا: جی ہاں ! تو وہ مجھے ایک گھر میں لے گیا ، جہاں مختلف تصویریں موجود تھیں ، میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی تصویر نہیں دیکھی ، ابھی ہم وہاں اسی طرح موجود تھے کہ ان میں سے ایک اور شخص ہمارے پاس آیا اس نے کہا: تم لوگ کیا کر رہے ہو ؟ ہم نے اس بارے میں بتایا ، تو وہ ہمیں لے کر اپنے گھر چلا گیا ، جیسے ہی میں اُس کے گھر میں داخل ہوا ، تو مجھے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی تصویر نظر آ گئی اور وہاں ایک شخص تھا ، جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے موجود تھا ( یا اُس نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی ایڑی کو پکڑا ہوا تھا ) میں نے کہا: یہ صاحب کون ہیں ؟ جو ان کے پیچھے کھڑے ہوئے ہیں ؟ تو اس نے کہا: ہر نبی کے بعد کوئی نبی ہوتا ہے ، لیکن اس نبی کے بعد کوئی نبی نہیں ہو گا ، یہ شخص اُن کے بعد ہونے والا خلیفہ ہے ، راوی کہتے ہیں : تو وہ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کی تصویر تھی ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے ، اور اس کی سند میں ایسے راوی ہیں جن سے میں واقف نہیں ہوں ۔