حدیث نمبر: 13882
وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ : وَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " بُعِثَ مُوسَى - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَهُوَ يَرْعَى الدَّوَابَّ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” جب سیدنا موسیٰ علیہ السلام کو مبعوث کیا گیا ، تو وہ اپنے اہل خانہ کی بکریاں چراتے تھے اور جب مجھے مبعوث کیا گیا ، تو میں اپنے اہل خانہ کی بکریاں ” جیاد “ کے مقام پر چراتا تھا ۔ “
یہ روایت امام أحمد نے ایک طویل حدیث کے ضمن میں نقل کی ہے ، جو اس سے پہلے خرید و فروخت سے متعلق باب میں گزر چکی ہے ، جو اس باب میں ہے ، جس میں ان جانوروں کا ذکر ہے جن کو رکھنا چاہیے ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب علامات النبوة / حدیث: 13882
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ ضعیف