مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب علامات النبوة— نبوت کی علامات کے بارے میں روایات
بَابٌ . باب: بلا عنوان
حدیث نمبر: 13881
عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ قَالَ : مَرَّ [ بِنَا ] النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَنَحْنُ نَجْتَنِي ثَمَرَ الْأَرَاكِ فَقَالَ : " عَلَيْكُمْ بِالْأَسْوَدِ مِنْهُ ; فَإِنِّي كُنْتُ أَجْتَنِيهِ وَأَنَا أَرْعَى الْغَنَمَ " ، قَالُوا : رَعَيْتَ يَا رَسُولَ اللَّهِ ؟ قَالَ : " نَعَمْ ، مَا مِنْ نَبِيٍّ إِلَّا وَقَدْ رَعَاهَا " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَأَبُو سَلَمَةَ لَمْ يَسْمَعْ مِنْ أَبِيهِ . ¤محمد محی الدین
سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : ایک مرتبہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے پاس سے گزرے ، اس وقت ہم پیلو کے پھل کو چن رہے تھے ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : تم سیاہ رنگ کے چننا ، میں بھی انہیں چنا کرتا تھا ، جب میں بکریاں چرایا کرتا تھا ، لوگوں نے عرض کی : یا رسول اللہ ! آپ نے بکریاں چرائی ہیں ؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : جی ہاں ! ہر نبی نے بکریاں چرائی ہیں ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ، اور اس کی سند میں ایک راوی ابوسلمہ ہے ، اس نے اپنے والد سے سماع نہیں کیا ہے ۔