مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب علامات النبوة— نبوت کی علامات کے بارے میں روایات
بَابُ مَا كَانَ يُدْعَى بِهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَبْلَ الْبَعْثَةِ . باب: بعثت سے پہلے نبی اکرم ﷺ کو کس نام سے بلایا جاتا تھا ؟
حدیث نمبر: 13880
وَعَنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ فِي بِنَاءِ الْكَعْبَةِ قَالَ : لَمَّا رَأَوُا النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَدْ دَخَلَ قَالُوا : قَدْ جَاءَ الْأَمِينُ ، رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ حَفْصِ بْنِ عُمَرَ الضَّرِيرِ وَخَالِدِ بْنِ عَرْعَرَةَ وَكِلَاهُمَا ثِقَةٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ خانہ کعبہ کی تعمیر کے بارے میں بیان کرتے ہیں : جب ان لوگوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو اندر آتے ہوئے دیکھا ، تو بولے : ” امین “ فرد تشریف لے آئے ہیں ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ، اور اس کے رجال ” صحیح“ کے رجال ہیں ، صرف حفص بن عمر ضریر اور خالد بن عرعرہ کا معاملہ مختلف ہے ، اور یہ دونوں ثقہ ہیں ۔