مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب علامات النبوة— نبوت کی علامات کے بارے میں روایات
بَابُ عِصْمَتِهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مِنَ الْقَرِينِ . باب: نبی اکرم ﷺ کا قرین ( ساتھ موجود ، شیطان ) سے محفوظ ہونا
حدیث نمبر: 13859
وَعَنْ أُسَامَةَ بْنِ شَرِيكٍ قَالَ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ : " مَا مِنْكُمْ أَحَدٌ إِلَّا مَعَهُ شَيْطَانٌ " . قُلْنَا : وَأَنْتَ ؟ قَالَ : " وَأَنَا ، إِلَّا أَنَّ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ أَعَانَنِي عَلَيْهِ فَأَسْلَمَ " . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَفِيهِ الْمُفَضَّلُ بْنُ صَالِحٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا اسامہ بن شریک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے : ” تم میں سے ہر ایک کے ساتھ ایک شیطان ہوتا ہے ، ہم نے عرض کی : آپ کے ساتھ بھی ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : میرے ساتھ بھی ہے ، لیکن اللہ تعالیٰ نے اُس کے خلاف میری مدد کی اور وہ مسلمان ہو گیا ۔ “
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی مفضل بن صالح ہے اور وہ ضعیف ہے ۔