مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب علامات النبوة— نبوت کی علامات کے بارے میں روایات
بَابُ عِصْمَتِهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مِنَ الْقَرِينِ . باب: نبی اکرم ﷺ کا قرین ( ساتھ موجود ، شیطان ) سے محفوظ ہونا
حدیث نمبر: 13858
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " فُضِّلْتُ عَلَى الْأَنْبِيَاءِ بِخَصْلَتَيْنِ : كَانَ شَيْطَانِي كَافِرًا فَأَعَانَنِي اللَّهُ عَلَيْهِ حَتَّى أَسْلَمَ ، وَنَسِيتُ الْخَصْلَةَ الْأُخْرَى " . رَوَاهُ الْبَزَّارُ ، وَفِيهِ إِبْرَاهِيمُ بْنُ صِرْمَةَ وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” مجھے دیگر انبیاء پر دو حوالوں سے فضیلت دی گئی ہے ، میرا شیطان کافر تھا ، تو اللہ تعالیٰ نے اُس کے خلاف میری مدد کی ، یہاں تک کہ وہ مسلمان ہو گیا ۔ “ راوی بیان کرتے ہیں : دوسری بات میں بھول چکا ہوں ۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی ابراہیم بن صرمہ ہے ، اور وہ ضعیف ہے ۔