مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب علامات النبوة— نبوت کی علامات کے بارے میں روایات
بَابُ عِصْمَتِهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مِنَ الْقَرِينِ . باب: نبی اکرم ﷺ کا قرین ( ساتھ موجود ، شیطان ) سے محفوظ ہونا
حدیث نمبر: 13860
وَعَنْ شَرِيكِ بْنِ طَارِقٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " مَا مِنْكُمْ مِنْ أَحَدٍ إِلَّا لَهُ شَيْطَانٌ " . قَالُوا : وَلَا أَنْتَ يَا رَسُولَ اللَّهِ ؟ قَالَ : " وَلَا أَنَا ، إِلَّا أَنَّ اللَّهَ أَعَانَنِي عَلَيْهِ فَأَسْلَمَ " . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَالْبَزَّارُ ، وَرِجَالُ الْبَزَّارِ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤محمد محی الدین
سیدنا شریک بن طارق رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” تم میں سے ہر ایک کے ساتھ ایک شیطان ہوتا ہے ، لوگوں نے عرض کی : یا رسول اللہ ! آپ کے ساتھ بھی ہے ؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : میرے ساتھ بھی ہے ، البتہ یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے اس کے حوالے سے میری مدد کی اور وہ مسلمان ہو گیا ۔ “
یہ روایت امام طبرانی نے اور امام بزار نے نقل کی ہے ، امام بزار کے رجال ” صحیح “ کے رجال ہیں ۔