حدیث نمبر: 13857
وَعَنِ الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " مَا مِنْ أَحَدٍ إِلَّا جُعِلَ مَعَهُ قَرِينٌ مِنَ الْجِنِّ " . قَالُوا : وَلَا أَنْتَ ؟ قَالَ : " وَلَا أَنَا ، إِلَّا أَنَّ اللَّهَ أَعَانَنِي عَلَيْهِ فَأَسْلَمَ ، فَلَا يَأْمُرُنِي إِلَّا بِخَيْرٍ " . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَفِيهِ أَبُو حَمَّادٍ الْمُفَضَّلُ بْنُ صَدَقَةَ وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” ہر ایک کے ساتھ ، جنات سے تعلق رکھنے والا ایک ” قرین “ مقرر کیا گیا ہے ، لوگوں نے عرض کی : آپ کے ساتھ بھی ؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : میرے ساتھ بھی ، البتہ اللہ تعالیٰ نے اُس کے خلاف میری مدد کی ، اور وہ مسلمان ہو گیا ، تو وہ مجھے صرف بھلائی کے بارے میں ہی کہتا ہے ۔ “
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی ابوحماد مفضل بن صدقہ ہے ، اور وہ ضعیف ہے ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب علامات النبوة / حدیث: 13857
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ ضعیف
تخریج حدیث «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (421/20)»