حدیث نمبر: 13769
وَعَنْ أَبِي الْأَحْوَصِ قَالَ : فَاخَرَ أَسْمَاءُ بْنُ خَارِجَةَ رَجُلًا فَقَالَ : أَنَا ابْنُ الْأَشْيَاخِ الْكِرَامِ . فَقَالَ عَبْدُ اللَّهِ : ذَاكَ يُوسُفُ بْنُ يَعْقُوبَ بْنِ إِسْحَاقَ ذَبِيحِ اللَّهِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ خَلِيلِ اللَّهِ . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ مَوُقُوفًا بِإِسْنَادَيْنِ ، رِجَالُ أَحَدِهِمَا ثِقَاتٌ غَيْرَ أَنَّ مَشَايِخَ الطَّبَرَانِيِّ لَمْ أَعْرِفْهُمْ . ¤
محمد محی الدین

ابواحوص بیان کرتے ہیں : اسماء بن خارجہ نے ایک شخص کے سامنے فخر کا اظہار کرتے ہوئے یہ کہا: میں معزز بزرگوں کا بیٹا ہوں ، تو سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا : ” وہ تو سیدنا یوسف بن یعقوب بن اسحاق ذبیح اللہ بن ابراہیم خلیل اللہ تھے ۔ “
یہ روایت امام طبرانی نے موقوف روایت کے طور پر دو اسناد کے ساتھ نقل کی ہے ، ان دو میں سے ایک کے رجال ثقہ ہیں تاہم امام طبرانی کے مشائخ سے میں واقف نہیں ہوں ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / ( كتاب فيه ذكر الأنبياء ) صلوات الله تعالى وسلامه على نبينا محمد وعليهم أجمعين / حدیث: 13769
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ ضعیف
تخریج حدیث «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (8916)»