حدیث نمبر: 13768
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ - يَعْنِي ابْنَ مَسْعُودٍ - عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّهُ سُئِلَ : مَنْ أَكْرَمُ النَّاسِ ؟ قَالَ : " يُوسُفُ بْنُ يَعْقُوبَ بْنِ إِسْحَاقَ ذَبِيحُ اللَّهِ " . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَبَقِيَّةُ مُدَلِّسٌ ، وَأَبُو عُبَيْدَةَ لَمْ يَسْمَعْ مِنْ أَبِيهِ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے یہ بات نقل کرتے ہیں : آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے دریافت کیا گیا : لوگوں میں سب سے زیادہ معزز کون ہے ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” سیدنا یوسف علیہ السلام ، جو سیدنا یعقوب علیہ السلام کے صاحبزادے ہیں ، جو سیدنا اسحاق ذبیح اللہ علیہ السلام کے صاحبزادے تھے ۔ “
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ، بقیہ نامی راوی مدلس ہے ، اور ابوعبیدہ نامی راوی نے اپنے والد ( سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ ) سے سماع نہیں کیا ہے ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / ( كتاب فيه ذكر الأنبياء ) صلوات الله تعالى وسلامه على نبينا محمد وعليهم أجمعين / حدیث: 13768
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ ضعیف
تخریج حدیث «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (10278)»