مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب البر والصلة— اچھائی اور صلہ رحمی کے بارے میں روایات
بَابُ الْإِحْسَانِ إِلَى الدَّوَابِّ . باب: جانوروں کے ساتھ اچھا سلوک کرنا
وَعَنِ الزُّبَيْرِ قَالَ : سَأَلْتُ جَابِرًا : أَبَصَرْتَ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يُصَلِّي رَاكِبًا ؟ فَقَالَ : نَعَمْ . ثُمَّ أَتَاهُ رَجُلٌ قَدِ اشْتَرَى نَاقَةً لِيَدْعُوَ اللَّهَ عَلَيْهَا ، فَكَلَّمَ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَهُوَ يُصَلِّي ، فَسَكَتَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ثُمَّ دَعَا لَهُ حِينَ سَلَّمَ . قُلْتُ : هُوَ فِي الصَّحِيحِ غَيْرَ قِصَّةِ النَّاقَةِ وَالدُّعَاءِ لَهَا . رَوَاهُ أَحْمَدُ وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ . ¤زبیر نامی راوی کہتے ہیں : میں نے سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے دریافت کیا : کیا آپ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو سوار ہونے کے عالم میں نماز پڑھتے ہوئے دیکھا ہے ؟ انہوں نے جواب دیا : جی ہاں ! راوی کہتے ہیں : ایک مرتبہ ایک شخص آپ کے پاس آیا ، اس نے ایک اونٹنی خریدی تھی ، اس کا مقصد یہ تھا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اس اونٹنی کے لئے دعا کر دیں ، اس نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ بات کی ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اس وقت نماز ادا کر رہے تھے ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم خاموش رہے ، جب آپ نے سلام پھیر لیا ، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے لئے دعا کی ۔ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں : یہ روایت صحیح میں مذکور ہے ، تاہم اس میں اونٹنی اور اس کے لئے دعا کرنے والا واقعہ نہیں ہے ۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے ، اور اس کی سند حسن ہے ۔