مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب البر والصلة— اچھائی اور صلہ رحمی کے بارے میں روایات
بَابُ مَكَارِمِ الْأَخْلَاقِ وَالْعَفْوِ عَمَّنْ ظَلَمَ باب: عمدہ اخلاق کا بیان اور زیادتی کرنے والے کو معاف کرنا
حدیث نمبر: 13693
وَعَنْ مُعَاذِ بْنِ أَنَسٍ ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّهُ قَالَ : " أَفْضَلُ الْفَضَائِلِ : أَنْ تَصِلَ مَنْ قَطَعَكَ ، وَتُعْطِيَ مَنْ حَرَمَكَ ، وَتَصْفَحُ عَمَّنْ شَتَمَكَ " . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَفِيهِ زَبَّانُ بْنُ فَائِدٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا معاذ بن انس رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ” سب سے زیادہ فضیلت والا عمل یہ ہے کہ تم اس شخص کے ساتھ تعلق رکھو ، جو تم سے لاتعلقی اختیار کرے ، تم اس شخص کو دو ، جو تمہیں محروم رکھے اور تم اس شخص سے درگزر کرو ، جو تمہیں برا کہے ۔ “
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی زبان بن فائد ہے اور وہ ضعیف ہے ۔