مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب البر والصلة— اچھائی اور صلہ رحمی کے بارے میں روایات
بَابُ حَقِّ الْمُسْلِمِ عَلَى الْمُسْلِمِ باب: ایک مسلمان کے دوسرے مسلمان پر حق کا بیان
حدیث نمبر: 13659
وَعَنْ رَجُلٍ مِنْ بَنِي سَلِيطٍ قَالَ : أَتَيْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَهُوَ فِي أَزْفَلَةٍ مِنَ النَّاسِ فَسَمِعْتُهُ يَقُولُ : " الْمُسْلِمُ أَخُو الْمُسْلِمِ ، لَا يَظْلِمُهُ وَلَا يَخْذُلُهُ ، التَّقْوَى هَهُنَا " . قَالَ حَمَّادٌ : وَقَالَ بِيَدِهِ إِلَى صَدْرِهِ . رَوَاهُ أَحْمَدُ بِأَسَانِيدَ وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ . وَرَوَاهُ أَبُو يَعْلَى بِنَحْوِهِ . ¤محمد محی الدین
بنو سلیط سے تعلق رکھنے والے ایک صاحب بیان کرتے ہیں : میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس وقت کچھ لوگوں کے درمیان موجود تھے ، میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا : ” ایک مسلمان دوسرے مسلمان کا بھائی ہوتا ہے ، وہ اُس پر ظلم نہیں کرتا ، وہ اُسے رُسوا نہیں کرتا اور تقویٰ یہاں ہوتا ہے ۔ “ حماد نامی راوی بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے دست مبارک کے ذریعے سینے کی طرف اشارہ کر کے یہ بات ارشاد فرمائی تھی ۔
یہ روایت امام أحمد نے مختلف اسانید کے ساتھ نقل کی ہے ، اور اس کی سند حسن ہے ۔