مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب البر والصلة— اچھائی اور صلہ رحمی کے بارے میں روایات
بَابٌ فِيمَنْ يُرْجَى خَيْرُهُ وَخَيْرِ النَّاسِ وَشِرَارِهُمْ باب: اس شخص کا بیان ، جس سے بھلے کی امید رکھی جائے ، لوگوں میں سب سے بہتر ، اور سب سے برے کا بیان
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَقَفَ عَلَى نَاسٍ جُلُوسٍ فَقَالَ : " أُخْبِرُكُمْ بِخَيْرِكُمْ مِنْ شَرِّكُمْ ؟ " . فَسَكَتَ الْقَوْمُ ، فَأَعَادَهَا ثَلَاثَ مَرَّاتٍ ، فَقَالَ رَجُلٌ مِنَ الْقَوْمِ : بَلَى يَا رَسُولَ اللَّهِ . قَالَ : " خَيْرُكُمْ مَنْ يُرْجَى خَيْرُهُ وَيُؤْمَنُ شَرُّهُ ، وَشَرُّكُمْ مَنْ لَا يُرْجَى خَيْرُهُ وَلَا يُؤْمَنُ شَرُّهُ " . رَوَاهُ أَحْمَدُ بِإِسْنَادَيْنِ وَرِجَالُ أَحَدِهِمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کچھ بیٹھے ہوئے لوگوں کے پاس آ کر کھڑے ہوئے آپ نے فرمایا : کیا میں تمہیں تمہارے برے لوگوں کے مقابلے میں ، تمہارے بہتر لوگوں کے بارے میں بتاؤں ؟ لوگ خاموش رہے ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی بات تین مرتبہ دہرائی ، تو حاضرین میں سے ایک صاحب بولے : جی ہاں ! یا رسول اللہ ! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” تم میں سب سے بہتر وہ ہے ، جس سے بھلائی کی امید رکھی جائے اور اس کے شر سے ( خود کو ) محفوظ سمجھا جائے ، اور تم میں سب سے برا وہ ہے ، جس سے بھلائی کی امید نہ رکھی جائے ، اور اس کے شر سے ( خود کو ) محفوظ نہ سمجھا جائے ۔ “
یہ روایت امام أحمد نے دو اسناد کے ساتھ نقل کی ہے ، ان دونوں میں سے ایک کے رجال ” صحیح “ کے رجال ہیں ۔