مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب البر والصلة— اچھائی اور صلہ رحمی کے بارے میں روایات
بَابٌ مِنْهُ فِي الْأَوْلَادِ وَالْأَقَارِبِ وَفَضْلِ النَّفَقَةِ عَلَيْهِمْ باب: اولاد ، قریبی رشتہ داروں ، اور ان پر خرچ کرنے کی فضیلت کا بیان
وَعَنِ الْحَسَنِ بْنِ عَلِيٍّ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ : جَاءَتِ امْرَأَةٌ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَمَعَهَا ابْنَاهَا فَسَأَلَتْهُ فَأَعْطَاهَا ثَلَاثَ تَمَرَاتٍ ، لِكُلِّ وَاحِدٍ مِنْهُمْ تَمْرَةٌ ، فَأَعْطَتْ كُلَّ وَاحِدٍ مِنْهُمْ تَمْرَةً فَأَكَلَهَا ، ثُمَّ نَظَرَا إِلَى أُمِّهِمَا ، فَشَقَّتِ التَّمْرَةَ بِنِصْفَيْنِ وَأَعْطَتْ كُلَّ وَاحِدٍ مِنْهُمَا نِصْفَ تَمْرَةٍ ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " قَدْ رَحِمَهَا اللَّهُ بِرَحْمَتِهَا ابْنَيْهَا " . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ وَالْكَبِيرِ ، وَفِيهِ خَدِيجُ بْنُ مُعَاوِيَةَ الْجُعْفِيُّ ، وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤سیدنا امام حسن بن علی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : ایک خاتون نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئی ، اس کے ساتھ اس کے دو بیٹے تھے ، اس نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے کچھ مانگا ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے تین کھجوریں دیں ، تاکہ ان میں سے ہر ایک کو ایک ایک کھجور مل جائے ، اس نے ان میں سے ہر ایک کو ایک ایک کھجور دی ، پھر وہ خود کھجور کھانے لگی ، تو دونوں بچے اپنی ماں کی طرف دیکھنے لگے ، تو اس نے تیسری کھجور کے دو حصے کئے اور ان میں سے ہر ایک کو نصف نصف کھجور دیدی ، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” اس عورت کے اپنے دونوں بیٹوں پر رحم کرنے کی وجہ سے ، اللہ تعالیٰ نے بھی اس عورت پر رحم کر دیا ہے ۔ “
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر اور معجم کبیر میں نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی خدیج بن معاویہ جعفی ہے اور وہ ضعیف ہے ۔