مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب البر والصلة— اچھائی اور صلہ رحمی کے بارے میں روایات
بَابُ لَعِبِ الْأَوْلَادِ باب: بچوں کے ساتھ کھیلنا
حدیث نمبر: 13501
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ : أَخَذَ الْعَبَّاسُ ابْنَهُ قُثَمَ فَوَضَعَهُ عَلَى صَدْرِهِ وَهُوَ يَقُولُ : حُبِّي : قُثَمُ شَبِيهُ ذِي الْأَنْفِ الْأَشَمْ نَبِيُّ ذِي النِّعَمْ بِرَغْمِ مَنْ زَعَمْ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَهُوَ مُطَوَّلٌ مِنْ حَدِيثِ أَنَسٍ فِي قِصَّةِ الْحَجَّاجِ بْنِ عِلَاطٍ ، وَإِسْنَادُهُ جَيِّدٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں : سیدنا عباس رضی اللہ عنہ اپنے صاحبزادے سیدنا قثم رضی اللہ عنہ کو اپنے سینے پر بٹھا لیتے تھے اور یہ کہتے تھے : ” یہ میرا محبوب قثم ہے ، جو خوشبودار ناک والے فرد سے مشابہت رکھتا ہے ، جو نعمتوں والے نبی ہیں ، خواہ یہ کسی کو کتنا ہی برا کیوں نہ لگے ۔ “
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ، یہ سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے منقول طویل حدیث ہے ، جس میں حجاج بن علاط کا واقعہ مذکور ہے اور اس کی سند عمدہ ہے ۔