مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب البر والصلة— اچھائی اور صلہ رحمی کے بارے میں روایات
بَابٌ مِنْهُ فِي الْأَوْلَادِ وَالْأَقَارِبِ وَفَضْلِ النَّفَقَةِ عَلَيْهِمْ باب: اولاد ، قریبی رشتہ داروں ، اور ان پر خرچ کرنے کی فضیلت کا بیان
وَعَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " مَنْ كُنَّ لَهُ ثَلَاثُ بَنَاتٍ يُؤْوِيهِنَّ وَيَرْحَمُهُنَّ وَيَكْفُلُهُنَّ ، وَجَبَتْ لَهُ الْجَنَّةُ أَلْبَتَّةَ " . قِيلَ : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، فَإِنْ كَانَتِ اثْنَتَيْنِ ؟ قَالَ : " وَإِنْ كَانَتَا اثْنَتَيْنِ " . قَالَ : فَرَأَى بَعْضُ الْقَوْمِ أَنْ لَوْ قَالَ : وَاحِدَةً ، لَقَالَ : " وَاحِدَةٌ " . رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ بِنَحْوِهِ ، وَزَادَ : " وَيُزَوِّجُهُنَّ " . مِنْ طُرُقٍ ، وَإِسْنَادُ أَحْمَدَ جَيِّدٌ . ¤سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” جس شخص کی تین بیٹیاں ہوں ، جنہیں وہ پناہ دے ، اُن پر رحم کرے ان کی کفالت کرے ، تو اس شخص کے لئے لازمی طور پر جنت واجب ہو جاتی ہے ، عرض کی گی : یا رسول اللہ ! اگر دو ہوں ؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : اگر دو ہوں ، تو بھی یہی ہوتا ہے ، راوی کہتے ہیں : حاضرین کا یہ خیال تھا کہ اگر وہ شخص یہ سوال کرتا کہ اگر ایک ہو ، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بھی فرما دینا تھا کہ اگر ایک ہو ( تو بھی یہی اجر و ثواب حاصل ہو گا ) ۔ “
یہ روایت امام أحمد اور امام بزار نے اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں اس کی مانند نقل کی ہے ، اور یہ الفاظ زائد نقل کئے ہیں : ” اور وہ ان کی شادی کروا دے ۔ “ یہ مختلف طرق کے ساتھ منقول ہے ، امام أحمد کی سند عمدہ ہے ۔