مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الأدب— آداب کے بارے میں روایات
بَابُ عَجَائِبِ الْمَخْلُوقَاتِ باب: مخلوقات کے عجائب کا بیان
وَعَنْ أَبِي ذَرٍّ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " كِثَفُ الْأَرْضِ مَسِيرَةُ خَمْسِمِائَةِ عَامٍ ، وَبَيْنَ الْأَرْضِ الْعُلْيَا وَالسَّمَاءِ الدُّنْيَا خَمْسُمِائَةِ عَامٍ [أَوْ كَثْفُهَا خَمْسُمَائَةِ عَامٍ ، وَكِثَفُ الثَّانِيَةِ مِثْلُ ذَلِكَ وَمَا بَيْنَ كُلِّ أَرْضٍ مِثْلُ ذَلِكَ ، وَمَا بَيْنَ الْأَرْضِ الْعُلْيَا وَالسَّمَاءِ خَمْسُمِائَةِ عَامٍ وَكِثَفُ السَّمَاءِ خَمْسُمِائَةِ عَامٍ ] ، وَالسَّمَاءِ السَّابِعَةِ مَا بَيْنَ السَّمَاءِ السَّابِعَةِ إِلَى الْعَرْشِ مَسِيرَةُ مَا بَيْنَ ذَلِكَ كُلِّهِ " . رَوَاهُ الْبَزَّارُ ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ ، إِلَّا أَنَّ أَبَا نَصْرٍ حُمَيْدَ بْنَ هِلَالٍ لَمْ يَسْمَعْ مِنْ أَبِي ذَرٍّ . ¤ وَقَدْ تَقَدَّمَ حَدِيثُ أَبِي هُرَيْرَةَ فِي تَفْسِيرِ سُورَةِ الْحَدِيدِ . ¤سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” زمین کی موٹائی پانچ سو سال کی مسافت جتنی ہے ، اور زمین کے اوپر والے حصے اور آسمان دنیا کے درمیان پانچ سو سال کی مسافت ہے یا اس کے درمیان پانچ سو سال کا فاصلہ ہے ، اور دوسرے آسمان کے درمیان بھی اتنا ہی فاصلہ ہے ، ہر زمین کے درمیان اتنا ہی فاصلہ ہے ، اوپر والی زمین اور آسمان کے درمیان پانچ سو سال کا فاصلہ ہے ، آسمان کی موٹائی پانچ سو سال کی ہے ، اور ساتویں آسمان سے لے کر عرش کے درمیان تک اتنا فاصلہ ہے ، جتنا ان سب کے درمیان فاصلہ ہے ۔ “
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے ۔ اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں ، البتہ ابونصر حمید بن ہلال نے سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ سے سماع نہیں کیا ہے ۔ اس سے پہلے سورت حدید کی تفسیر سے متعلق باب میں سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کی نقل کردہ حدیث گزر چکی ہے ۔