مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الأدب— آداب کے بارے میں روایات
بَابُ مَا جَاءَ فِي الرُّخْصَةِ فِي الشِّعْرِ مَا لَمْ يَكُنْ شِرْكًا أَوْ هِجَاءَ مُسْلِمٍ باب: شعر کے بارے میں رخصت کے حوالے سے جو کچھ منقول ہے جبکہ وہ شعر شرکیہ نہ ہو یا کسی مسلمان کی ہجو پر مشتمل نہ ہو
حدیث نمبر: 13319
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ : رَخَّصَ لَنَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي كُلِّ شِعْرٍ جَاهِلِيٍّ إِلَّا قَصِيدَتَيْنِ لِلْأَعْشَى زَعَمَ أَنَّهُ أَشْرَكَ فِيهِمَا .محمد محی الدین
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں زمانہ جاہلیت کے ہر شعر ( کو سنانے یا سننے ) کی اجازت دی تھی ، البتہ دو قصیدوں کی اجازت نہیں دی تھی جو اعشی کے ہیں ، راوی کا یہ کہنا ہے کہ ان دونوں قصائد میں اس شخص نے شرک کیا ہے ۔