حدیث نمبر: 13313
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ : سَمِعَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - صَوْتَ رَجُلَيْنِ وَهُمَا يَتَغَنَّيَانِ ، وَهُمَا يَقُولَانِ : ¤ لَا يَزَالُ حَوَارِيَّ تَزُولُ عِظَامُهُ زَوَى الْحَرْبُ عَنْهُ أَنْ يُجَنَّ فَيُقْبَرَا فَسَأَلَ عَنْهُمَا ، فَقِيلَ لَهُ : مُعَاوِيَةٌ وَعَمْرُو بْنُ أَبِي الْعَاصِ فَقَالَ : " اللَّهُمَّ أَرْكِسْهُمَا فِي الْفِتْنَةِ رَكْسًا ، وَدُعَّهُمَا إِلَى النَّارِ دَعًّا " . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَفِيهِ عِيسَى بْنُ سَوَادَةَ النَّخَعِيُّ وَهُوَ كَذَّابٌ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دو افرد کی آواز سنی وہ دونوں گا رہے تھے اور وہ دونوں یہ گا رہے تھے : ” میرا ساتھی ایسا رہا ، کہ اس کی ہڈیاں چمک رہی تھیں ، جب جنگ اُس سے ہٹی ، تو اس کا یہ عالم ہوا کہ اس کو قبر میں چھپا دیا گیا ۔ “ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان دونوں کے بارے میں دریافت کیا ، تو بتایا گیا : معاویہ اور عمرو بن ابوالعاص ہیں ، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : اے اللہ ! تو ان دونوں کو اوندھا کر دے اور انہیں جہنم کی طرف لے جا ۔ “
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی عیسیٰ بن سوادہ نخعی ہے اور وہ کذاب ہے ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الأدب / حدیث: 13313
درجۂ حدیث محدثین: موضوع
تخریج حدیث «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (10970)»