مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الأدب— آداب کے بارے میں روایات
بَابُ مَا جَاءَ فِي الشِّعْرِ وَالشُّعَرَاءِ باب: شعر اور شاعروں کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 13301
وَعَنْ كَيْسَانَ مَوْلَى مُعَاوِيَةَ قَالَ : خَطَبَنَا مُعَاوِيَةُ فَقَالَ : " إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - نَهَى عَنْ سَبْعٍ ، وَأَنَا أَنْهَاكُمْ عَنْهُنَّ أَلَا إِنَّ مِنْهُنَّ : النَّوْحُ ، وَالْغِنَاءُ ، وَالتَّصَاوِيرُ ، وَالشِّعْرُ ، وَالذَّهَبُ ، وَالْخَزُّ ، وَالسُّرُوجُ ، وَالْحَرِيرُ " . قُلْتُ : رَوَاهُ النَّسَائِيُّ بِاخْتِصَارٍ . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ بِإِسْنَادَيْنِ رِجَالُ أَحَدِهِمَا ثِقَاتٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ کے غلام کیسان بیان کرتے ہیں : سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ نے ہمیں خطبہ دیتے ہوئے فرمایا : ” بے شک اللہ کے رسول نے سات چیزوں سے منع فرمایا ہے اور میں بھی تمہیں ان چیزوں سے منع کرتا ہوں ، خبردار ! ان چیزوں میں نوحہ ، گانا بجانا ، تصویر بنانا ، شاعری کرنا ، سونا ، خز ، زین اور ریشم شامل ہیں ۔ “ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں
یہ روایت امام نسائی رحمہ اللہ نے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے دو اسناد کے ساتھ نقل کی ہے جن میں سے ایک کے رجال ثقہ ہیں ۔