حدیث نمبر: 13300
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : " مَا رَفَعَ رَجُلٌ صَوْتَهُ بِعَقِيرَةِ غِنَاءٍ إِلَّا بَعَثَ اللَّهُ شَيْطَانَيْنِ يَجْلِسَانِ عَلَى مَنْكِبَيْهِ ، يَضْرِبَانِ بِأَعْقَابِهِمَا عَلَى صَدْرِهِ حَتَّى يَسْكُتَ مَتَى سَكَتَ " . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ بِأَسَانِيدَ وَرِجَالُ أَحَدِهَا وُثِّقُوا وَضُعِّفُوا . ¤
محمد محی الدین

سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ” جب بھی کوئی شخص گانے کے لیے آواز بلند کرتا ہے ، تو اللہ تعالیٰ دو شیطانوں کو بھیجتا ہے ، جو اس کے دونوں کندھوں پر بیٹھ جاتے ہیں اور اپنی ایڑیوں کے ذریعے اس کے سینے پر ضرب لگاتے رہتے ہیں ، اور اس وقت تک لگاتے رہتے ہیں جب تک وہ خاموش نہیں ہو جاتا خواہ وہ جب بھی خاموش ہو ۔ “
یہ روایت امام طبرانی نے مختلف اسانید کے ساتھ نقل کی ہے ، جن میں سے ایک کے رجال کی توثیق کی گئی ہے اور بعض کو ضعیف قرار دیا گیا ہے ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الأدب / حدیث: 13300
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ ضعیف
تخریج حدیث «أخرجه الطبراني فى المعجم الكبير “ (7825 و 7749)»