مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الأدب— آداب کے بارے میں روایات
بَابُ مَشْيِ النِّسَاءِ فِي الطُّرُقَاتِ . باب: خواتین کا راستے پر چلنا
حدیث نمبر: 13275
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ - يَعْنِي ابْنَ مَسْعُودٍ - قَالَ : لَأَنْ يُزَاحِمَنِي بَعِيرٌ مَطْلِيٌّ بِقَطْرَانٍ ، أَحَبُّ إِلَيَّ مِنْ أَنْ تُزَاحِمَنِي امْرَأَةٌ ( عَطِرَةٌ ) . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَفِيهِ أَبُو الزَّعْرَاءِ ، وَثَّقَهُ الْعِجْلِيُّ وَابْنُ حِبَّانَ وَفِيهِ كَلَامٌ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : ایک ایسا اونٹ جو تارکول سے لتھڑا ہوا ہو ، وہ میرے سامنے آئے ، یہ میرے نزدیک اس سے زیادہ پسندیدہ ہو گا کہ کوئی ایسی عورت میرے سامنے آئے ، جس نے عطر لگایا ہوا ہو ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی ابوزعراء ہے ، جسے عجلی اور ابن حبان نے ثقہ قرار دیا ہے ، اور اس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے ۔ اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں ۔