مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الأدب— آداب کے بارے میں روایات
بَابُ رَفْعِ الصَّوْتِ وَخَفْضِهِ باب: آواز کو بلند کرنا اور اسے پست کرنا
حدیث نمبر: 13267
عَنْ أَبِي أُمَامَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ يَكْرَهُ أَنْ يَرَى الرَّجُلَ جَهِيرًا رَفِيعَ الصَّوْتِ ، وَكَانَ يُحِبُّ أَنْ يَرَاهُ خَفِيضَ الصَّوْتِ . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَفِيهِ مُوسَى بْنُ عَلِيٍّ الْخُشَنِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اس بات کو ناپسند کرتے تھے کہ کوئی ایسا شخص نظر آئے جس کی آواز بلند اور اونچی ہو ، اور آپ اس بات کو پسند کرتے تھے کہ آپ ایسے شخص کو دیکھیں جس کی آواز پست ہو ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی موسیٰ بن علی خشنی ہے اور وہ ضعیف ہے ۔