حدیث نمبر: 13266
عَنْ جُبَيْرِ بْنِ مُطْعِمٍ ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : " لَا يَقُولَنَّ أَحَدُكُمْ خَبُثَتْ نَفْسِي ، وَلَكِنْ لَقِسَتْ " . ¤ قُلْتُ : اللَّقْسُ : الْغَثَيَانُ ، قَالَهُ صَاحِبُ النِّهَايَةِ . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا جبیر بن مطعم رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ” تم میں سے کوئی شخص یہ ہرگز نہ کہے : میرا نفس خبیث ہو گیا ہے بلکہ وہ یہ کہے : وہ کاہل ہو گیا ہے ۔ “
( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں کہتا ہوں لقس سے مراد غثیان ( یعنی بے چین ہونا ) ہے ، یہ بات ” النہایہ “ نامی کتاب کے مصنف نے بیان کی ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الأدب / حدیث: 13266
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ حسن۔
تخریج حدیث «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (1538)»