مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الأدب— آداب کے بارے میں روایات
بَابُ مَا جَاءَ فِي الْقِمَارِ باب: جوئے کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 13260
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ - يَعْنِي ابْنَ مَسْعُودٍ - قَالَ : قَالَ رَسُولُ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " إِيَّاكُمْ وَهَاتَانِ اللُّعْبَتَانِ الْمَرْسُومَتَانِ اللَّتَانِ تَزْجُرَانِ زَجْرًا ، فَإِنَّهُمَا مَيْسِرُ الْعَجَمِ " . رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ ، وَرِجَالُ الطَّبَرَانِيِّ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” تم لوگ ان نشان والی گوٹیوں ( یعنی شطرنج یا چوسر ) کے مہروں سے پرہیز کرو ، جو دونوں روکتی ہیں ( شاید یہ مراد ہے پر کہ اس کھیل میں مقابل کی گوٹ پیٹ دی جاتی ہے ) کیونکہ یہ عجمیوں کا جوا ہیں ۔ “
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے امام طبرانی کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔