مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الأدب— آداب کے بارے میں روایات
بَابُ مَا جَاءَ فِي لَطْمِ خُدُودِ الدَّوَابِّ وَضَرْبِهِنَّ باب: جانوروں کے رخسار پر تھپڑ مارنے یا ان کو مارنے کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ زِيَادٍ ، عَنِ ابْنَيْ بُسْرٍ السُّلَمِيَّيْنِ قَالَ : دَخَلْتُ عَلَيْهِمَا فَقُلْتُ : يَرْحَمُكُمَا اللَّهُ ، الرَّجُلُ مِنَّا يَرْكَبُ دَابَّتَهُ فَيَضْرِبُهَا بِالسَّوْطِ وَيَكْفَحُهَا بِاللِّجَامِ ، هَلْ سَمِعْتُمَا مِنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي ذَلِكَ شَيْئًا ؟ فَإِذَا امْرَأَةٌ قَدْ نَادَتْ مِنْ جَوْفِ الْبَيْتِ : أَيُّهَا السَّائِلُ ، إِنَّ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ يَقُولُ : ( وَمَا مِنْ دَابَّةٍ فِي الْأَرْضِ وَلَا طَائِرٍ يَطِيرُ بِجَنَاحَيْهِ إِلَّا أُمَمٌ أَمْثَالُكُمْ مَا فَرَّطْنَا فِي الْكِتَابِ مِنْ شَيْءٍ ) فَقَالَا : هَذِهِ أُخْتُنَا وَهِيَ أَكْبَرُ مِنَّا ، وَقَدْ أَدْرَكَتْ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ . رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ . ¤عبداللہ بن زیاد نے بسر کے دو صاحبزادوں کے بارے میں یہ بات نقل کی ہے ، جو دونوں سلمی ہیں ، وہ بیان کرتے ہیں : میں ان دونوں کے پاس آیا ، میں نے کہا: اللہ تعالیٰ آپ دونوں پر رحم کرے ، ہم میں سے ایک شخص ہے جو اپنے جانور کو کوڑے کے ذریعے مارتا ہے اور اس کی لگام کو کھینچتا ہے ، تو کیا آپ دونوں نے اس بارے میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زبانی کوئی بات سنی ہے ؟ تو گھر کے اندر سے ایک عورت نے بلند آواز میں کہا: اے سوال کرنے والے شخص ! اللہ تعالیٰ نے یہ ارشاد فرمایا ہے : ” زمین پر جو بھی جانور موجود ہے ، یا جو بھی پرندہ اپنے دو پروں کے ساتھ اُڑتا ہے ، تو وہ تم لوگوں کی مانند امت ( یعنی مخصوص قسم کی مخلوق ) ہیں ، ہم نے ہر چیز کا ذکر کتاب ( یعنی لوح محفوظ ) میں ہے ۔ “ ﴿وَمَا مِنْ دَابَّةٍ فِي الْأَرْضِ وَلَا طَائِرٍ يَطِيرُ بِجَنَاحَيْهِ إِلَّا أُمَمٌ أَمْثَالُكُمْ مَا فَرَّطْنَا فِي الْكِتَابِ مِنْ شَيْءٍ﴾
ان دونوں نے کہا: یہ ہماری بہن ہیں ، اور یہ ہم سے عمر میں بڑی ہیں ، اور خاتون نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا زمانہ پایا ہے ۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے ، اور اس کے رجال ثقہ ہیں ۔