مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الأدب— آداب کے بارے میں روایات
بَابُ النَّهْيِ عَنِ الضَّرْبِ عَلَى الْوَجْهِ وَالنَّهْيِ عَنْ سَبِّهِ باب: چہرے پر مارنے کی ممانعت اور چہرے کو برا کہنے کی ممانعت
حدیث نمبر: 13222
وَفِي رِوَايَةٍ : " إِذَا رَمَى أَوْ ضَرَبَ أَحَدُكُمْ فَلْيَجْتَنِبِ الْوَجْهَ " . رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالْبَزَّارُ بِنَحْوِهِ ، وَفِيهِ عَطِيَّةُ الْعَوْفِيُّ ، ضَعَّفَهُ جَمَاعَةٌ وَوَثَّقَهُ ابْنُ مَعِينٍ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤محمد محی الدین
ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں : ” جب کوئی شخص تیر مارے یا کوئی شخص ضرب لگائے ، تو چہرے سے اجتناب کرے ۔ “
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے ، اور امام بزار نے اس کی مانند نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی عطیہ عوفی ہے ، جسے ایک جماعت نے ضعیف قرار دیا ہے ۔ یحیی بن معین نے اسے ثقہ کہا: ہے ۔ اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں ۔