مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الأدب— آداب کے بارے میں روایات
بَابٌ فِيمَنْ يَرْقُدُ عَلَى وَجْهِهِ باب: اس شخص کا بیان جو چہرے کے بل ( یعنی الٹا ہو کر ) سوتا ہے
حدیث نمبر: 13187
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ : مَرَّ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِرَجُلٍ مُضْطَجِعٍ عَلَى بَطْنِهِ فَقَالَ : " إِنَّ هَذِهِ ضِجْعَةٌ مَا يُحِبُّهَا اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ " . رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنِ عَمْرِو بْنِ عَلْقَمَةٍ وَهُوَ حَسَنُ الْحَدِيثِ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤محمد محی الدین
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ایک شخص کے پاس سے گزرے جو پیٹ کے بل ( الٹا ہو کر ) لیٹا ہوا تھا تو آپ نے ارشاد فرمایا : یہ لیٹنے کا ایسا طریقہ ہے ، جسے اللہ تعالیٰ پسند نہیں کرتا ہے ۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی محمد بن عمرو بن علقمہ ہے ، اور وہ حسن الحدیث ہے ۔ اس روایت بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں ۔