مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الأدب— آداب کے بارے میں روایات
بَابُ مَا جَاءَ فِي الْإِصْلَاحِ بَيْنَ النَّاسِ باب: لوگوں کے درمیان اصلاح کروانے کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 13051
عَنْ أَبِي أَيُّوبَ قَالَ : قَالَ لِي رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " يَا أَبَا أَيُّوبَ ، أَلَا أَدُلُّكَ عَلَى صَدَقَةٍ يُحِبُّهَا اللَّهُ وَرَسُولُهُ ؟ تُصْلِحُ بَيْنَ النَّاسِ إِذَا تَبَاغَضُوا وَتَفَاسَدُوا " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَفِيهِ ابْنُ عُبَيْدَةَ وَهُوَ مَتْرُوكٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا ابوایوب انصاری رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے ارشاد فرمایا : ” اے ابوایوب ! کیا میں تمہاری رہنمائی ایسے صدقہ کی طرف نہ کروں جسے اللہ اور اس کا رسول پسند کرتے ہیں ، آدمی لوگوں کے درمیان اس وقت صلح کروائے جب وہ ایک دوسرے کے ساتھ بغض رکھتے ہوں اور ایک دوسرے سے خراب تعلق رکھتے ہوں ۔ “
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی موسیٰ بن عبیدہ ہے اور وہ متروک ہے ۔