حدیث نمبر: 13050
عَنْ أَنَسٍ ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : ¤ " أَكْثَرُ أَهْلِ الْجَنَّةِ الْبُلْهُ " . ¤ وَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " رُبَّ ضَعِيفٍ مُتَضَعِّفٍ ، لَوْ أَقْسَمَ عَلَى اللَّهِ لَأَبَرَّهُ " . ¤ رَوَاهُ الْبَزَّارُ ، وَفِيهِ سَلَامَةُ بْنُ رُوحٍ وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ وَغَيْرُهُ وَضَعَّفَهُ أَحْمَدُ بْنُ صَالِحٍ وَغَيْرُهُ ، وَرِوَايَتُهُ عَنْ عَقِيلٍ وِجَادَةٌ . وَبَقِيَّةُ هَذِهِ الْأَحَادِيثِ فِي الزُّهْدِ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا انس رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ” اہل جنت کی اکثریت سادہ لوح لوگوں کی ہو گی ( یعنی جو برائی سے غافل ہوتے ہوں اور جن کی فطرت میں بھلائی ہو ) ۔ “ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ ارشاد فرمایا : ” کئی عام سے ، کمزور نظر آنے والے لوگ ایسے ہوتے ہیں کہ اگر وہ اللہ تعالیٰ کے نام کی قسم اٹھا لیں تو اللہ تعالیٰ وہ ( قسم ) پوری کروا دے ۔ “
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی سلامہ بن روح ہے ، جسے ابن حبان اور دیگر حضرات نے ثقہ قرار دیا ہے ۔ أحمد بن صالح اور دیگر حضرات نے اسے ضعیف کہا: ہے ، عقیل سے ان کی نقل کردہ روایت ” وجادہ“ کے طور پر ہے ۔ اس نوعیت کی بقیہ احادیث کتاب الزہد میں آئیں گی ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الأدب / حدیث: 13050
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ ضعیف
تخریج حدیث «اخرجه البزار فى المسند (1983)»