مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الأدب— آداب کے بارے میں روایات
بَابُ النَّهْيِ عَنْ سَبِّ الْأَمْوَاتِ باب: مرحومین کو برا کہنے کی ممانعت
حدیث نمبر: 13032
وَعَنْ صَخْرٍ - وَقَدْ أَدْرَكَ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : ¤ " لَا تَسُبُّوا الْأَمْوَاتَ فَتُؤْذُوا الْأَحْيَاءَ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالصَّغِيرِ وَقَالَ : عَنِ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : الْكُفَّارَ الَّذِينَ أَسْلَمَ أَوْلَادُهُمْ . وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سَعِيدِ بْنِ أَبِي مَرْيَمَ ، وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا صخر رضی اللہ عنہ جنہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا زمانہ نصیب ہوا ہے وہ بیان کرتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” تم مرحومین کو برا کہہ کر زندوں کو اذیت نہ پہنچاؤ ۔ “
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم صغیر میں نقل کی ہے ۔ انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے یہ کلمات نقل کے ہیں : ان کفار کو برا نہ کہو جن کی اولاد مسلمان ہو چکی ہے ۔ “ اس روایت کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن سعید بن ابومریم ہے ، اور وہ ضعیف ہے ۔